اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی سیکورٹی فورسز نے آج دن کہا کہ گرفتار کۓ جانے والے اس خطرناک دہشتگرد کا نام محمود بتایا گيا ہے اور اس نے متعدد بم دھماکوں اور دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہونے اور اسلحہ ساتھ رکھنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ عبداللہ عزام نے گزشتہ سال لبنان میں ایرانی سفارت خانے اور خانۂ فرہنگ پر دو دہشتگردانہ حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ ان حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی ابراہیم انصاری سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگۓ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲